پاکستان اور یونیسیف نے بچوں کے حقوق کی حفاظت اور فروغ کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ سمجھوتہ انسانی حقوق کے وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ اور یونیسیف کے پاکستان میں نمائندہ عبداللہ فادل کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں طے پایا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انسانی حقوق کے وزیر نے ملک میں بچوں کے حقوق کی حفاظت اور ان کے فروغ کے لئے حکومتی اقدامات دہرائے۔یونیسیف کے نمائندہ نے پاکستان کی طرف سے بچوں کے حقوق کو پہچاننے کی کوششوں کو سراہا اور ادارے نے ملک میں بچوں کے حقوق کے لئے زیادہ سے زیادہ حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔