Wednesday, 10 August 2022, 03:16:52 am
حکومت لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے،وزیراعظم
July 01, 2022

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام بجلی گھروں کو فعال کرنے اور لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا اور جب دنیامیں گیس کی قیمتیں کم تھیں تو اس کی خریداری کا کوئی سمجھوتہ نہیںکیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے حویلی بہادر شاہ پلانٹ کو بھی تاخیر کا شکار کیا جو ساڑھے بارہ سو میگاواٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔