وزیر اعظم شہباز شریف نے میانوالی کے علاقے چشمہ میں C-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ پر تعمیراتی کام شروع کرنے پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کو مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ جدید ترین اور سب سے بڑے C-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر پاکستان اور چین کے درمیان تزویراتی تعاون میں ایک اور سنگ میل ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ پلانٹ 1200 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کرے گا۔