آئندہ پانچ برسوں کیلئے ''مقامی تقاضوں سے ہم آہنگ قومی اقتصادی منصوبے'' کا آج آغاز کیا جائے گا۔
یہ بات منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ منصوبے سے ملک میں معاشی ترقی کے حصول میں مدد ملے گی۔انہوں نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے برآمدات کے فروغ'ای کامرس' انسانی وسائل کی ترقی' زرعی شعبے میں جدت اور توانائی کے نظام کو مؤثر بنانے پر زور دیا۔احسن اقبال نے ملک میں پائیدار ترقی کیلئے امن'سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔