Thursday, 28 March 2024, 10:09:35 pm
عالمی ادارہ صحت خیبرپختونخواکے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 50ہسپتال بحال کرے گا
March 31, 2023

عالمی ادارہ صحت خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پچاس ہسپتال بحال کر کے انہیں فعال بنائے گا۔

یہ بات عالمی ادارہ صحت کے ذیلی دفتر کے سربراہ ڈاکٹر بابر عالم نے نگران وزیراعلیٰ کے مشیر صحت ڈاکٹر عابد جمیل سے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ملاقات کے دوران عالمی ادارے اور خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کے افسران نے ٹیکنیکل معاونت صوبائی محکمہ صحت کی استعداد کار بڑھانے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے اور سیلاب زدہ علاقوں کے ہسپتالوں کی بحالی پر اتفاق کیا۔

عالمی ادارے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ان کا ادارہ صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں میں صحت مراکز کی بحالی پر31کروڑ چالیس لاکھ روپے خرچ کر رہا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.