Friday, 09 May 2025, 07:56:23 am
 
ا حساس پروگرام کے تحت پندرہ منتخب اضلاع میں کفالت پروگرام شروع کیاجائے گا:ڈاکٹر ثانیہ
December 30, 2019

File Photo

سماجی تحفظ اورغربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہاہے کہ ا حساس پروگرام کے تحت چندہفتے میں پندرہ منتخب اضلاع میں کفالت پروگرام شروع کیاجائے گا جس کامقصد معاشرے کے غریب طبقوں کوبااختیاربناناہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کفالت پروگرام پر آٹھ ارب ساٹھ کروڑ کی ایک اضافی رقم خرچ کی جائے گی اس پروگرام کادائرہ اگلے سال مارچ میں چونتیس اضلاع تک بڑھادیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ پروگرام کو دوسر ے اضلاع میں بھی توسیع دی جائے گی۔ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہاکہ کفالت پروگرام کے تحت آزادکشمیر میں کنٹرول لائن کے ساتھ دوسوسولہ دیہات کاسماجی معاشی سروے مکمل کیاگیا ہے جس کامقصدکمپیوٹرائزڈقومی شناختی کارڈ رکھنے والی تمام خواتین کوغیرمشروط طورپرپروگرام میں شامل کرناہے۔انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت آئندہ ماہ تک تحفظ کے نام سے ایک اورپروگرام شروع کیاجائے گا تاکہ غریب لوگوںکوصدمات سے تحفظ فراہم کیاجائے۔(این این آر، وہاج بشیر)