کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے سرینگر اور بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے دوسرے علاقوں میں پوسٹر لگائے گئے ہیں جس میں لوگوں کو کل مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
اس ہڑتال کا مقصد نبی آخر الزمان حضرت محمدﷺ کے بارے میں غیر کشمیری ہندو طلباء کی طرف سے توہین آمیز ویڈیو کا اجرا ءہے۔
مذہبی سکالروں اوررہنماؤں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ نماز جمعہ کے بعد پورے علاقے میں احتجاج کریں اور ہندوتوا کی قیادت کو سخت پیغام دیں کہ کشمیریوں کو دبایا نہیں جاسکتا۔