Tuesday, 28 January 2025, 09:13:03 am
 
احساس سکالرشپ پروگرام:درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع
November 30, 2021

فائل فوٹو

حکومت نے احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپ پروگرام کے تحت وظائف کیلئے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں اگلے ماہ کی31تاریخ تک توسیع کردی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ زیادہ سے زیادہ مستحق طلبہ کے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے کیا گیا ہے۔ احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپس پروگرام پسماندہ علاقوں اور ماہانہ45 ہزار روپے سے کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں کیلئے مختص ہے تاکہ مستحق طلبہ کو تعلیم کے حصول میں مدد دی جاسکے۔