Thursday, 02 January 2025, 10:42:34 pm
 
معروف فلمسازخواجہ خورشیدانورکی 40ویں برسی
October 30, 2024

معروف فلمساز، مصنف، موسیقار اور ہدایت کار خواجہ خورشید انور کی 40ویں برسی بدھ کے روز منائی گئی۔

وہ 1912 میں میانوانی میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے 227 فلموں کی موسیقی ترتیب دی، 6 کے سیکرپٹ تحریر کئے، تین فلموں کی ہدایت کاری کی اور چھ فلمیں بنائیں۔

خواجہ خورشید انور نے انتظار، گھونگٹ، چنگاری، ہم راز، مرزاجٹ اور شیریں فرھاد جیسی مقبول فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔

خواجہ خورشید انور ریڈیو پاکستان کی Signature Tune کے بھی خالق ہیں۔

ان کی کامیابیوں کے اعتراف میں انہیں نگار ایوارڈ اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

وہ تیس اکتوبر 1984 کو طویل علالت کے بعد لاہو رمیں انتقال کرگئے تھے۔