پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنرفلیپو گرانڈی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زیادہ شامی اور لبنانی باشندے لبنان سے نکل کر شام چلے گئے ہیں۔
پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں کہا کہ پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کا ادارہ نئے آنے والے پناہ گزینوں کی مدد کیلئے داخلے کے چار سرحدی مقامات پر مقامی حکام اور شام کی انجمن ہلال احمر کے ساتھ خدمات انجام دے رہا ہے