Saturday, 20 April 2024, 07:27:15 am
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر10 ارب ڈالر ہیں،وزیر خزانہ
March 30, 2023

سینٹ کو آج بتایا گیا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تقریبا دس ارب ڈالر ہیں او ر انہیں رواں سال جون تک تیرہ ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے۔

قائد ایوان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ گزشتہ پانچ ہفتے کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعدکسی عالمی ذمہ داری سے انحراف نہیں کیا اور بروقت ادائیگیاں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا غیرملکی قرضہ درحقیقت کم ہوا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دیوالیہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور ملک اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت پر کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ معاہدے سے متعلق اسحق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ ساتویں مردم و خانہ شماری کا عمل جاری ہے اور یہ اگلے ماہ کی تیس تاریخ تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری کی جارہی ہے جس کیلئے مالی سال 2022-2023 کے بجٹ میں پینتیس ارب روپے مختص کئے گئے ۔انہوں نے کہاکہ مردم شمار ی کے نتائج کی تصدیق کے بعد اس کے تحت حلقہ بندیاں اور اگلے انتخابات ہونے چاہئیں۔تجارت کے وزیر نوید قمر نے ایوان کو بتایا کہ ملک میں تمام ضروری اشیا کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا مستقبل کے حوالے سے ہماری کوشش ہے کہ زرعی برآمدات بڑھائی جائیں۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایوان میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان بل 2023ء پیش کیا۔ایوان کا اجلاس اب کل صبح ساڑھے دس بجے ہو گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.