Friday, 26 April 2024, 06:46:14 pm
ای سی سی کی تین ائر پورٹس نجی شعبے کو دینے کے معاہدے کے مسودے کی منظوری
March 30, 2023

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تین ہوائی اڈوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے لئے عالمی مالیاتی کارپوریشن کے ساتھ معاہدے کے مسودے کی منظوری دی ہے۔وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ فیصلہ نجی اور سرکاری شعبے کی شراکت داری کے ایکٹ 2017ء کے تحت کیا گیا ہے تاکہ ہوائی اڈوں کو چلانے کے لئے نجی سرمایہ کاروں کو مسابقتی اور شفاف عمل کے ذریعے شامل کیا جائے اور تجارتی سرگرمیوں کے امکانات بڑھا کر ان سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے۔عالمی مالیاتی کارپوریشن ورلڈبینک گروپ کا حصہ ہے جسے ٹرانسیکشن ایڈوائزر کے طور پر اہل قرار دیا گیا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.