بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں پیغمبر حضرت محمدؐ کےخلاف بھارتی طالب علم کی طرف سے توہین آمیز ویڈیو کو وائرل کرنے کےخلاف جمعہ کے روز مکمل ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔
اس ہڑتال کا مقصد غیر قانونی گرفتاریوں، کالے قوانین کے تحت سات کشمیری طالب علموں کی گرفتاری، سرکاری ملازمتوں سے کشمیری باشندوں کی معطلی اور کشمیریوں کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاج کرنا بھی ہے۔
ادھر بھارتی پولیس نے توہین آمیز ویڈیو وائرل کرنے کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والے متعدد کشمیری یونیورسٹی کے طالب علموں کو سرینگر کے علاقے حضرت بل سے کالے قانون کے تحت حراست میں لے لیا ہے۔