Thursday, 31 October 2024, 12:59:58 am
 
فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا آج عالمی دن منایاجارہا ہے
November 29, 2023

File Photo

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

1977 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کیلئے ہرسال یہ دن منانے کی اپیل کی تھی۔

اس دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی غزہ کے علاقے میں فلسطینی انسانی بحران کا سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے کسی پابندی کے بغیر فلسطینی عوام تک انسانی زندگی بچانے والی امداد، تمام یرغمالیوں کی رہائی، شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔