Saturday, 27 April 2024, 10:14:14 am
کوروناکی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے،عوام جلدویکسین لگوائیں:اسدعمر
November 29, 2021

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی نئی قسم سے تحفظ کیلئے جلد مکمل ویکسین لگوائیں۔صحت کے بارے میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پیرکے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وائرس کی نئی قسم اومیکرون تشویشناک حد تک تیزی سے پھیل رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 5 کروڑ افراد نے ویکسین کی دونوں جبکہ تین کروڑ افراد نے پہلی خوراک لگوائی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ کووڈ ٹیسٹوں کا عمل تیز کیا جائے گااور نئی قسم کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن کی مہم کو فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کی اضافی خوراک کے پروگرام کو کل تک حتمی شکل دی جائے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تیزی سے پھیلتی ہوئی وائرس کی نئی قسم سے ہماری صحت متاثر ہو سکتی ہے اور ہمیں ہسپتالوں میں بستروں اور دوسرے ضروری آلات کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.