معروف اداکار اسماعیل شاہ کی 32ویں برسی منائی گئی۔
انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1975 میں پی ٹی وی کوئٹہ سنٹرسے بلوچی ڈراموں سے کیا تھا۔
انہیں1980 میں پی ٹی وی ڈرامہ سیریز شاہین میں تاریخی کردار ادا کرنے سے شہرت ملی۔
انہوں نے انیس سو نواسی میں فلم باغی قیدی سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔
دلاری اور ناچے ناگن میں ڈانس پرفارمنس کی وجہ سے اسماعیل شاہ کو پاکستان کا پہلا ڈانس ہیرو قرار دیا گیا۔
اسماعیل شاہ 1992میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔