Saturday, 27 April 2024, 01:28:14 am
چینی صدر چائنہ انٹر نیشنل امپورٹ ایکسپو میں پاکستان پویلین کا دورہ کریں گے
October 29, 2018

File Photo

چینی صدر Xi Jinpingاگلے ماہ  کی پانچ سے دس تاریخ تک شنگھائی میں ہونے والے چائنہ انٹر نیشنل امپورٹ ایکسپو میں پاکستان پویلین کا دورہ کریں گے۔

 چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے بیجنگ میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی مصنوعات کی نمائش کے لئے پویلین قائم کرے گا اور توقع ہے کہ صدر Xi Jinping ہمارے پویلین کا دورہ کریں گے۔

 ماہرین کے مطابق ا س نمائش سے پاکستان اورچین کے درمیان تجارتی تعاون کے فروغ میں مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

ایکسپو میں ایک سو تیس ملکوں اور خطوں سے دوہزار آٹھ سو سے زائد کمپنیاں حصہ لیں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.