Saturday, 27 April 2024, 09:34:23 am
پاکستان 2022میں ترکی،آذربائیجان کی دوسری سہ فریقی کانفرنس کی میزبانی کرے گا
July 29, 2021

پاکستان 2022میں ترکی اور آذربائیجان کی دوسری سہ فریقی کانفرنس کی میزبانی کرے گا تاکہ تینوں دوست ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔یہ فیصلہ ازبکستان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والی پہلی سہ فریقی سپیکرز کانفرنس میں کیا گیا۔سپیکر اسد قیصر کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔اجلاس میں آذربائیجان ،پاکستان اور ترکی کے موجودہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جو بھائی چارے،تاریخی اور ثقافتی رشتوں اور باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔اُدھر سپیکر اسد قیصر نے آذر بائیجان کے صدرILHAM ALIYEVسے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔سپیکر نے تینوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی اور کاروباری تعلقات کو بڑھانے کیلئے وزرائے تجارت پر مشتمل سہ فریقی فورم تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔آذر بائیجان کے صدر نے پاکستان کے سپیکر کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ آذربائیجان تنازعہ کشمیر پر پاکستان کے جائز اور قانونی موقف کے ساتھ کھڑا ہے اور انہوں نے اس مسئلے پر تمام بین الاقوامی فورمز پر آذربائیجان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.