Thursday, 28 March 2024, 06:53:36 pm
این آئی اے کے یاسین ملک کوسزائے موت کے مطالبے نے کشمیری عوام کوپریشان کردیا:میرواعظ
May 29, 2023

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بدنام زمانہ نیشنل انویسٹی گیٹو ایجنسی کی طرف سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک کیلئے سزائے موت سنائے جانے کی کوششوں نے مقبوضہ علاقے کے عوام کو شدید پریشان کر دیا ہے۔

میر واعظ نے جو کئی سال سے سری نگر میں اپنے گھر میںنظربندہیں نے ایک بیان میں کہا کہ یکے بعد دیگرے اس طرح کی ہدایات اور فیصلے ان حکمرانوں کی طرف سے سامنے آ رہے ہیں جو امن اور ترقی کے ایجنڈے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کو خوف زدہ اور مشتعل کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔

میر واعظ نے بھارت کی حکومت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں بند کشمیری سیاسی قیدیوں سینکڑوں طلبہ صحافیوں انسانی حقوق کے کارکنوں اور تاجروں کو فوری طور پر رہا کرے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بے گناہ شہریوں کی رہائی سے مصالحت کا پیغام جائے گا جس کے نتیجے میں عوام کا اعتماد حاصل ہو سکے گا جو کشمیر کے دیرینہ تنازع کے حل میں معاون ثابت ہو گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.