Saturday, 11 May 2024, 07:38:12 am
دنیا ترقی پذیرملکوں کی مددکئے بغیرکورونا سے درپیش کساد بازاری سے نہیں نمٹ سکتی،وزیراعظم
May 29, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی وباء کے عالمی مسئلے سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل سے نمٹنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ دنیا ترقی پذیر ملکوں کی مدد کئے بغیر کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی کساد بازاری سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہو گی۔

کورونا وائرس اور اس کے بعد رونما ہونے والی صورتحال میں ترقی کیلئے فنڈز کی فراہمی کے بارے میں اقوام متحدہ کی اعلی سطح کی ایک ورچوئل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

تقریب کا اہتمام کینیڈا اورJamaica کے وزرائے اعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کیا تھا۔

ترقی یافتہ ملکوں کی طرف سے ترقی پذیر قوموں کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس نازک وقت پر ترقی یافتہ دنیا کیلئے یہ انتہائی اہم ہے کہ وہ ترقی پذیر ملکوں کے عوام کا خیال کریں جو بہتری کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں پاکستان کے مسائل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے حکومت کے8 ارب ڈالر کے پیکج کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا پروگرام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی معیشت کو فعال بنانے کیلئے8 ارب ڈالر کا پیکج دیا اور معاشرے کے انتہائی مستحق افراد کو نقد رقم دی گئی۔وزیراعظم نے ترقی پذیر ملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں بڑی ریلیف فراہم کرنے پر گروپ بیس کے رکن ملکوں کو سراہا۔انہوں نے اعلیٰ سطح کی ایک تقریب کا اہتمام کرنے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کینیڈا اورJamaica کے وزرائے کو مبارک باد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ یہ عمل جاری رکھیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.