Saturday, 27 April 2024, 03:22:57 pm
ملائیشیا کا اپنے تکنیکی پروگرام سے پاکستان کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کا عزم
March 29, 2024

ملائیشیا نے اپنے تکنیکی تعاون کے پروگرام کے ذریعے پاکستان کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر محمد اظہر مازلان کی جانب سے ملائیشیئن تکنیکی تعاون پروگرام میں پاکستان کے سابقہ شرکاء کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر میں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ملائشیا کے ہائی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات اور قریبی تعاون میں تجارت سرمایہ کاری تعلیم سیاحت ثقافت دفاع اور انسانی وسائل کی ترقی میں تکنیکی معاونت سمیت دیگر متعدد شعبے شامل ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.