Saturday, 20 April 2024, 01:09:56 pm
مسعود خان کا پاکستانی ماہر نفسیات اور پاک امریکی کمیونٹی کی فعال رکن ڈاکٹر فرح کی خدمات کو خراج تحسین
March 29, 2023

یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز نے مشہور ماہر نفسیات اور مشی گن میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سرگرم رکن ڈاکٹر فرح عباسی کو ملک کی ٹاپ خواتین رہنمائوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

جمعرات کو اس تقریب کی میزبانی سیکرٹری صحت اور انسانی خدمات زیویئر بیکرا کریں گے، جس میں 15 خواتین مذہبی رہنمائوں کو ان کے مثالی کام اور انسانیت کی خدمت میں غیر معمولی قائدانہ خصوصیات پر اعزاز دیا جائے گا۔

اس کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے ایک ٹیلی فونک گفتگو میں ڈاکٹر فرح کومبارکباد دی اور کہا کہ ان کی کامیابی پاکستان اور امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لئے باعث فخر ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ ڈاکٹر فرح کی کامیابی نے ایک بار پھر پاکستانی تارکین وطن کی خداداد صلاحیتوں اور استعداد کو ثابت کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علم اور مہارت کے تبادلے کے لیے پاکستان اور امریکہ کی یونیورسٹیوں کے درمیان مضبوط روابط پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی کمیونٹی اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی ذہنی صحت سے متعلق مسائل کے حل، زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے، وسائل کی رکاوٹوں پر قابو پانے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس طرح کے مسائل سے جڑے بدنما داغ کو دور کرنے میں نمایاں مدد کر سکتی ہے۔

ڈاکٹر فرح عباسی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات میں اسسٹنٹ پروفیسر اور مسلم اسٹڈیز پروگرام کی بنیادی فیکلٹی ممبر ہیں۔ وہ سالانہ مسلم مینٹل ہیلتھ کانفرنس کی بانی ڈائریکٹر ہیں جس میں 30 ممالک کے ماہرین نے شرکت کی۔ اس نے ملائیشیا اور اردن میں گلوبل مسلم مینٹل ہیلتھ کانفرنس کا بھی آغاز کیا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.