Friday, 26 April 2024, 05:53:31 am

مزید خبریں

 
ورلڈ کشمیراویئرنس فورم کا کابل میں سکھ گوردوارہ پر ہونے والے حملوں پر غم و غصے کا اظہار
March 29, 2020

ورلڈ کشمیر Awareness فورم نے افغانستان کے شہر کابل میں سکھ گوردوارہ پر ہونے والے دہشت گرد حملوں پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے جس میں پچیس بے گناہ افراد ہلاک ہوگئے۔

 فورم نے واشنگٹن میں ایک بیان میں حملے کی سختی سے مذمت  کی اور افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ اس گھناونے جرم کی تحقیقات کےلئے ایک غیر جانبدارانہ کمشن قائم کرے اورملزمان کوکیفر  کردار تک پہنچائے۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس  ایجنسیوں اور افغان انٹیلی جنس میں ان کے سہولت کاروں کی جانب سے اس طرح کی مایوس کوششوں کا مقصد اس طرح کے پرتشدد واقعات میں پاکستان اور کشمیریوں کو ملوث کرنا ہے۔

 مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایجنسیاں پاکستان اور کشمیر کی تحریک آزادی کو داغدار کرنے اور سکھوں اور کشمیریوں کے درمیان  بیک وقت تقسیم کے بیج بونے کے دوہرے مقاصد حاصل کرناچاہتی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.