Sunday, 05 May 2024, 06:02:40 pm
پاکستان اورکویت کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے سے اتفاق
November 28, 2020

پاکستان اورکویت نے زراعت اورتحفظ خوراک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے سے اتفاق کیاہے۔

یہ اتفاق رائے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اورکویت کے وزیرخارجہ ڈاکٹراحمدناصرال محمدال صباح کے درمیان ہفتے کے روز نائیجرمیں میامے کے مقام پراسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے موقع پرایک ملاقات میں ہوا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کومزیدمستحکم بنانے کے لئے مختلف سطحوں پرروابط کو فروغ دینے سے اتفاق کیا۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان اورکویت کے درمیان قریبی،تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے پاکستان کی قریبی سیاسی تعلقات کوتیزرفتاراقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش کااظہارکیا۔بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں صورتحال کاذکرکرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے تنازعہ جموں وکشمیرکے بارے میں پاکستان کی مسلسل حمایت پرکویت کی حکومت کاشکریہ اداکیا۔کویت کے وزیرخارجہ نے تنازعہ جموں وکشمیرکے بارے میں اپنے ملک کے مستحکم موقف کااظہارکیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.