Saturday, 27 April 2024, 10:12:23 am
بیرون ملک پاکستانی مشنوں نے کشمیری عوام کی حمایت کیلئے بھارتی تسلط کیخلاف یوم سیاہ منایا
October 28, 2021

پاکستان کے بیرون ملک مشنوں میں بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے 74 سالہ تسلط کی مذمت اور پاکستان کی کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کے اعادہ کیلئے کشمیر کا یوم سیاہ منایا گیا۔عالمی سطح پرجموں و کشمیر کے تنازع کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اعادہ کیلئے مختلف ملکوں کے ہائی کمیشنوں، سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں بڑے پیمانے پر تقریبات کاا نعقاد کیا گیا۔ آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے سڈنی اور میلبرن میں سیمیناروں کا اہتمام کیا۔ سڈنی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کو بے نقاب کیا اور جموں و کشمیر کے تنازعے کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق فوری طورپر حل کرنے پر زور دیا۔نیپال میں پاکستانی سفارتخانے میں ایک مباحثے کے انعقاد کے ذریعے کشمیر کا یوم سیاہ منایا گیا جس میں مقررین نے ذرائع ابلاغ پر پابندی اور انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کی دستاویز میں بے نقاب کئے گئے بھارتی حکومت کے غیر انسانی اقدامات پر گہری تشویش ظاہر کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.