Sunday, 19 May 2024, 01:33:16 pm
مودی سرکار یاسین ملک کے عدالتی قتل کی سازش رچا رہی ہے،حریت کانفرنس
May 28, 2023

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمائوں میر واعظ عمر فاروق اور غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ مودی حکومت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو اپنی فرمانبردار عدلیہ کے ذریعے قتل کرنے کی سازش رچارہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق اور غلام احمد گلزار نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں بھارت کی بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی جانب سے محمد یاسین ملک کو سزائے موت دلانے کے مطالبے کو کشمیری عوام کو مشتعل کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ، بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور یاسین ملک کو ہندوتوا دہشت گردی سے بچائیں۔

میر واعظ عمر فاروق نے جو سرینگر میں اپنے گھر میں نظر بند ہیں،بھارت کی تمام سیاسی جماعتوں اور عوام پر زور دیا کہ وہ محمد یاسین ملک سمیت غیر قانونی طور پر نظر بندتمام کشمیری سیاسی قیدیوںکو رہا کرانے کے لیے مودی حکومت پر دبا ئوڈالیں۔غلام احمد گلزار نے کہا کہ بھارت کی متعصب عدالتیں ہندوتوا حکومت کے زیر اثر کام کر رہی ہیں اوراپنے پیدائشی حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کرنا ایک گہری سازش ہے جس کا مقصد ایک اور مقبول کشمیری رہنما کا عدالتی قتل کراناہے۔ ادھر جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے ایک بیان میں محمد یاسین ملک کے خلاف این آئی اے کے اقدام کی حمایت کرنے پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے آلہ کاروں کی شدید مذمت کی ہے۔ جے کے ایل ایف نے امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ منافقت کی سیاست ترک کریں اور بھارتی حکومت پر زور دیں کہ وہ آزادی پسندکشمیری رہنما کو نشانہ بنانے سے دور رہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.