Friday, 26 April 2024, 03:56:20 pm
مشیر خزانہ کو بڑے صنعتکاروں کو کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے پہنچنے والے نقصان سے آگاہ کیاگیا
May 28, 2020

File Photo

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے نشاط گروپ کے ایک وفد نے ملاقات کی اور انہیں بڑے صنعتکاروں کو کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے پہنچنے والے نقصان سے آگاہ کیا۔

وفد نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں شدید کمی کے نتیجے میں بڑے پیداواری کارخانوں اور صنعتوں کیلئے اخراجات اور آمدن کے گوشواروںمیں توازن برقرار رکھنا ممکن نہیں۔مشیر خزانہ نے شرکاء کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیںوزیراعظم کے1240 ارب روپے مالیت کے امدادی پیکج پر عمل درآمد کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔وفد سے کہا گیا کہ وہ درکار مالیاتی سہولت اور اس کی شرائط کے بارے میں حقیقی صورتحال سے آگاہ کرے کیونکہ سٹیٹ بنک پہلے ہی بڑے کاروباری اور صنعتی اداروں کے کارکنوں کے عالمی تحفظ کیلئے ایک سکیم چلا رہا ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.