فائل فوٹو
پاکستان اور اردن نے غزہ کے لوگوں کیلئے بلاروک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی کیلئے فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔
اس امر کا اظہار وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن صفادی کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو میں کیا گیا۔
دونوں نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی قابض افواج کی غیر انسانی اور وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے پاکستان اور اردن کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کی رفتار کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔