تعلیم اورپیشہ وارانہ تربیت کے وزیرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نوجوانوں کو عالمی معیار کے مطابق پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
کراچی میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خواندگی کے جامع پروگراموں کے ذریعے شہریوں میں مساوات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے تمام شعبوں میں عصرحاضر میں ٹیکنالوجی کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے تعلیم اور ناخواندگی دونوں سے نمٹنے کے لئے ترقی پسند تعلیم کی ضرورت پر زور دیا۔