Saturday, 27 April 2024, 12:17:38 pm
وزیراطلاعات کاجعلی خبروں کی روک تھام کیلئے ضابطہ اخلاق وضع کرنے پرزور
March 28, 2024

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ جعلی اور جھوٹی خبریں ایک اہم عالمی مسئلہ ہے اور اس مسئلے کے حل کے لئے ضابطہ اخلاق وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

  انہو ں نے یہ بات برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر زوویئرسے آج(بدھ) اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔

ملاقات میں ذرائع ابلاغ، فلم اور ڈرامے سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق امورر پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وفاقی وزیر نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ خصوصاً خبروں کی مکمل تصدیق کےبعد نشر  اور اشاعت کریں ، خصوصاً سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کا م کرنے کی ضرورت ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر نے اس موقع پر اطلاعات ونشریات کے وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر عطا اللہ تارڑ کو مبارکباد دی اور مختلف شعبوں میں پاکستان اور برطانیہ کے تعاون کو فروغ دینے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.