Saturday, 13 April 2024, 01:27:01 am
عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلی سندھ
February 28, 2024

سندھ کے نئے منتخب وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 انہوں نے آج کراچی میں عہدہ سنبھالنے کے بعد امن و امان کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع سے ڈاکوؤں کے خاتمے کا عزم  ظاہر کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں کے تعاون سے ایک مشترکہ کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ انہیں صوبے میں سٹریٹ کرائم کی صورتحال پر تشویش ہے ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ایسے جرائم کی روک تھام کےلئے سخت کارروائی کرنے اور امن عامہ بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ نے صوبے سے منشیات کا خاتمہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ادھر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج گڑھی خدا بخش لاڑکانہ پہنچے۔

 انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کےلئے فاتحہ خوانی کی

Error
Whoops, looks like something went wrong.