Tuesday, 14 January 2025, 06:04:05 am
 
ثقافت کسی بھی ملک کی شناخت ہوتی ہے،جمال شاہ
November 27, 2023

قومی ورثے کے نگران وزیر سید جمال شاہ نے کہا ہے کہ ثقافت کسی بھی ملک کی شناخت ہوتی ہے اوراس خطے کی ثقافتی تاریخ نوہزار سال سے زائد عرصہ قدیم ہے ۔

انہوں نے پیر کے روزاسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل لوگ اپنی بنیاد اور ثقافت سے جڑے ہوئے کسی خوف کے بغیر اپنی منزل کی جانب بڑھتے ہیں۔

سید جمال شاہ نے کہاکہ بصیرت افروز صوفی شعرا اور فلسفیوں نے اس خطے میں امن اورمحبت کا عالمگیر پیغام عام کیا ۔