صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے محکمہ ہوا بازی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پانچ نئے ائر پورٹس پر کام جاری ہے جن میں سے چار اگلے سال فعال ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کانیا ائرپورٹ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں فعال ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑکوں پر کام اگلے سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ گوادر ائرپورٹ پر کام اگلے سال شروع ہوجائے گا۔