Friday, 19 April 2024, 04:21:46 pm
پچھترارب روپے مالیت کے آئی ٹی کے سترنئے منصوبے شروع کئے گئے ہیں:امین
May 27, 2023

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیرامین الحق نے عزم ظاہر کیاہے کہ نوجوانوں کے لئے آئی ٹی کی بہترین سہولیات کی ممکنہ فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جودورحاضرمیں کامیابی کی بنیادہے۔

کراچی میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہاکہ پچھترارب روپے مالیت کے آئی ٹی کے سترنئے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں سمارٹ فونزتیارکئے جارہے ہیں جومناسب قیمتوں پر دستیاب ہوںگے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ چھوٹے شہروں اوردیہات میں انٹرنیٹ کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ادھرکراچی میں سٹارٹ اپس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہاکہ گوگل کے ساتھ پینتالیس ہزاروظائف کاایک معاہدہ کیاگیا ہے جن کی تعداد اگلے سال اضافے کے ساتھ ساڑھے چارلاکھ تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہاکہ چالیس فیصدوظائف خواتین کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔امین الحق نے مزید کہاکہ ملک کے مختلف بڑے شہروں میں آئی ٹی کے آٹھ قومی تربیتی مراکزکام کررہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.