Thursday, 02 May 2024, 03:07:28 am
ائر بس کمپنی کی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم کا طیارہ حادثے کی جگہ کا دوبارہ دورہ
May 27, 2020

فائل فوٹو

 ائر بس کمپنی کی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے آج (بدھ)کراچی میں طیارہ حادثے کی جگہ کا دوبارہ دورہ کیا اور واقعے کی تحقیقات کےلئے شواہد اکھٹے کئے۔

 ٹیم نے تباہ شدہ گھروں اور طیارے کے ملبے کا بھی معائنہ کیا۔

 وزیراعظم کی ہدایات پر طیارہ حادثے کے تحقیقاتی بورڈ کے ارکان نے ٹیم کو اپنی تحقیقات کے بارےمیں آگاہ کیا۔

ادھر میتوں کی شناخت کےلئے ڈی این اے کی تصدیق  کا عمل جاری ہے اور اب تک 51 میتیں تدفین کےلئےورثا کے حوالے کی جاچکی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.