محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض شہروں کا درجہ حرارت:اسلام آباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور پچیسکراچی چھبیس پشاور اکیس کوئٹہ سولہ گلگت اور مری بارہ اورمظفرآباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر،جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم گرم اور خشک جبکہ LEH میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور اننت ناگ آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس،LEH منفی سات، پلوامہ اور شوپیاں سات اور بارہ مولہ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔