Sunday, 28 April 2024, 11:40:54 pm
غیرملکی زرمبادلہ ذخائربڑھانے کیلئے برآمدات پرتوجہ دیناہوگی،احسن اقبال
March 27, 2024

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے برآمدات پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج(بدھ) اسلام آباد میں فائیو ایز کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں برآمدات بڑھانے کیلئے تمام وسائل فراہم کرنے چاہئیں۔ انہوں نے آئندہ آٹھ سال میں برآمدات کا حجم تیس ارب ڈالرز سے ایک سو ارب ڈالرز تک بڑھانے کی ضرورت پرزورد یا۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہاکہ حکومت نے بہتر نظم و نسق اور معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔

معیشت کے تمام شعبوں میں بہتری لانے کیلئے فائیو ایز کی اہمیت کواجاگر کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس لائحہ عمل پر عملدرآمد کے لئے تمام وزارتوں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوںگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.