Saturday, 27 July 2024, 05:30:38 am
حریت کانفرنس کاعالمی برادری سےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ
November 26, 2023

کُل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اورتنظیموں نے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کانوٹس لے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کُُل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے اس بات پرافسوس کااظہارکیاکہ بھارت کشمیریوں کو ختم کرنے پر تلاہواہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ عالمی برادری کی حمایت حاصل کرے تاکہ بھارت کو تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لئے مجبورکیاجاسکے۔

ادھر بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوںمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔نیشنل کانفرنس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ)کے رہنمائوں عمر عبداللہ اور محمد یوسف تاریگامی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2019میں دفعہ370کی منسوخی کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو صرف دھوکے ، مشکلات اور پریشانیوں کا سامناکرنا پڑاہے۔نئی دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو طالب علموں کو یونیورسٹی کے ہاسٹل سے نکال دیا گیا ہے۔