Thursday, 02 May 2024, 02:37:02 am
احساس راشن رعایت پروگرام میں گھرانوں کا اندراج شروع کردیا گیا ہے، ثانیہ
November 26, 2021

غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں دو کروڑ مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے احساس راشن کفالت پروگرام شروع کیا ہے۔

آج(جمعہ) پشاور میں احساس راشن پروگرام کے حوالے سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکانِ پارلیمنٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام میں گھرانوں اور کریانہ سٹورز کا اندراج شروع کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت مستحق خاندانوں کو تیل، آٹے اور دالوں پر خصوصی اعانت دے گی۔انہوں نے کہا کہ اعدادو شمار کے جائزے اور احساس پروگرام کے اہل افراد کی نشاندہی کے لئے حال ہی میں ایک معاشی سروے مکمل کیا گیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.