Monday, 09 September 2024, 05:00:34 pm
 
پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
September 26, 2023

پاکستان اور برطانیہ نے باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے لندن میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور برطانوی سیکرٹری خارجہ JAMES CLEVERLY کے درمیان ایک ملاقات میں ہوا۔ملاقات میں کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات اور پی آئی اے پروازوں کی بحالی سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے دونوں ملکوں کے دیرینہ اور تاریخی تعلقات کو مضبوط بنانے میں برطانیہ میں مقیم سولہ لاکھ پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔برطانوی سیکرٹری خارجہ نے افغانی شہریوں کی میزبانی اور ان کے ملک میں دوبارہ آبادکاری کیلئے انخلاء میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے پاکستان کی حمایت کو سراہا۔