Thursday, 31 October 2024, 01:00:02 am
 
کینیڈا میں سکھوں کے خالصتان تحریک رہنما کے قتل کیخلاف بھارتی سفارتی مشنوں کے سامنے مظاہرے
September 26, 2023

کینیڈا کے سکھوں نے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے خلاف ٹورنٹو، اوٹاوہ اور انتاریو میں بھارتی سفارتی مشنوں کے سامنے مظاہرے کئے۔ٹورنٹو میں ایک سو مظاہرین نے بھارت کا پرچم نذرِ آتش کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر پر جوتے برسائے۔وینکویر قونصلیٹ کے سامنے بھی دو سو افراد نے مظاہرہ کیا۔اوٹاوہ میں ایک سو سے زائد افراد کے بھارتی ہائی کمشنر کے دفتر کے سامنے جمع ہو گئے اور خالصتان کے زرد پرچم لہرائے۔