Saturday, 27 July 2024, 08:52:33 am
عالمی جوہری توانائی ادارے سے تعاون آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں ، پاکستان
September 26, 2023

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے ساتھ اِس کے نصب العین ''جوہری توانائی برائے امن و ترقی'' کے مطابق کردار کی حمایت کرتے ہوئے اپنے تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے پُرعزم ہے۔وہ ویانا میں منعقد ہونے والی جوہری توانائی کے عالمی ادارے کی جنرل کانفرنس کے ستاسٹھ ویں اجلاس سے پاکستانی وفد کے قائد کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ پاکستان جوہری توانائی کو ایک سستی، قابل اعتماد اور صاف توانائی کا ذریعہ اور موسمیاتی بحران کے حل کا ایک حصہ سمجھتا ہے۔