بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مسلم اکثریتی علاقوں میں اپنی ظالمانہ کارروائیاں تیز کردی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز اپنی نااہلی چھپانے کیلئے بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے اور مسلمانوں کو مسلسل گرفتار کیا جارہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ سے زائد بھارتی فوجی جعلی مقابلوں کی کارروائیاں کرنے اور ہرفالس فلیگ آپریشن کے بعد بے گناہ مسلمانوں پر ظلم و تشدد کرنے کے عادی ہوچکے ہیں