Friday, 09 May 2025, 12:23:16 pm
 
مودی کی مسلم دشمنی مہم ، اپنے ہی لوگ چیخ اٹھے
April 26, 2025

پہلگام حملے کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد بی جے پی کی نفرت انگیز سیاست کھل کر سامنے آگئی۔

ہندو مسلم فساد کو ہوا دے کر مودی سرکار مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے میں مصروف ہے۔

کشمیری مسلمانوں کو بدنام کر کے انکے گھروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اتراکھنڈ میں بلڈوزر کے ذریعے متعدد مساجد اور گھر مسمار کر دئیے گئے۔

دہشتگردی کا جھوٹا لیبل لگا کر سینکڑوں کشمیری مسلمانوں کے گھر مسمار کیے گئے۔

دوسری جانب بھارتی عوام نے مودی کا نفرت انگیر بیانیہ مسترد کردیا ۔

پہلگام حملے کے دوران بھارتی سیاحوں نے کشمیری مسلمانوں کے اچھے رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ

 کشمیریوں نے بھارتی سیاحوں کی مدد کر کے انسانیت کی مثال قائم کی۔

بھارتی سیاح نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں نے حملے کے دوران ہماری جان بچائی اور رہنے کو چھت دی۔

سیاسی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ مودی کا نفرت انگیز بیانیہ بھارتی عوام کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت کو سیاسی طاقت بنانے پر مودی کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔