Saturday, 27 April 2024, 05:15:44 pm
مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب
February 26, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوارسید مراد علی شاہ کو تیسری بار سندھ کا وزیراعلی منتخب کیاگیا ہے۔

وہ سندھ کے 25 ویں منتخب وزیراعلی ہیں نتائج کا اعلان کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے سپیکر سید اویس قادری شاہ نے ایوان کو بتایا کہ سید مرادعلی شاہ نے 148میں سے 112ووٹ حاصل کیئے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد کردہ امیدوار ان کے حریف علی خورشیدی نے 36 ووٹ حاصل کیئے۔۔

یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی وزیراعلی کو سندھ میں 112 ووٹوں کے بڑے مارجن کے ساتھ منتخب کیاگیا ہے۔

انتخاب کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی اورایم کیوایم رہنمائوں نے سید مراد علی شاہ کو ان کے انتخاب پرمبارک باد دی ۔انہوں نے کہاکہ سید مراد علی شاہ اپنے گزشتہ دو ادوار میں بالخصوص کورونا وائرس اور سیلابوںکے دوران اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اس کامیابی کے حقدار تھے۔ادھر ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کل صوبے کے نو منتخب وزیراعلی سے حلف لیںگے ۔گورنر کے ترجمان کے مطابق حلف برداری کی تقریب کل شام چھ بجے گورنر ہائوس میں ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.