Friday, 13 September 2024, 07:38:44 am
 
کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیر میں مودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی شدیدمذمت
November 25, 2023

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں مودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں کُل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل میں اپناکرداراداکرے۔ادھرآزادجموں وکشمیر کے علاقوں مظفرآباد اورہٹیاں بالا میں مقبوضہ کشمیراورفلسطین کے بیگناہ عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے ریلیوں کاانعقادکیاگیا۔پاسبان حریت اورجموں وکشمیرعوامی پارٹی کے زیراہتمام نکالے گئے جلوسوں کے شرکاء نے بینرز اورپلے کارڈ زاٹھارکھے تھے جن پرکشمیریوں اورفلسطینیوں پربھارت اوراسرائیل کے قبضے کی مذمت کے نعرے درج تھے۔