برطانیہ نے افغانستان میںامن واستحکام میں مدد کے لئے پندرہ کروڑپچاس لاکھ پونڈامداد فراہم کرنے کاوعدہ کیاہے۔
لندن میں برطانیہ کے دولت مشترکہ اورترقی کے دفترکے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ سال دوہزاراکیس کے لئے برطانیہ کی طرف سے دی جانے والی امداد سے بچوں کی شرح اموات میں کمی لانے، تعلیم تک رسائی بہتربنانے اوراہم ڈھانچے کی بہتری میں مددملے گی۔بیان میں کہاگیاہے کہ اضافی ایک کروڑپچاس لاکھ پونڈکی ہنگامی امداد سے خطرات سے دوچارافرادکوسردی اورکوروناسے بچانے میں مدد ملے گی۔