Wednesday, 08 December 2021, 09:05:46 am
پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کیلئے انتہائی اہم ہے،وزیراعظم
October 25, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کیلئے انتہائی اہم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ریاض میں مشرق وسطیٰ شاداب اقدام سربراہ اجلاس کے موقع پر اپنے بحرینی ہم منصب شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ انسانی بحران سے بچنے‘ معاشی تباہی روکنے اور افغانستان میں طویل مدتی ترقی اور استحکام کیلئے عالمی برادری کی مستقل اور مثبت بات چیت اہم ہے۔وزیراعظم نے افغان عوام کی مدد کیلئے افغانستان کے منجمد شدہ اثاثے بحال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.