Friday, 18 October 2024, 11:13:36 am
 
کوئٹہ میں پشتون کلچر ڈے2024 کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد
September 25, 2024

 کوئٹہ میں پشتون کلچر ڈے 2024 کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد

پشتون روایات اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے کوئٹہ کے نوری نصیر خان کلچر کمپلیکس میں 23 ستمبر کو پشتون کلچر ڈے بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔

اس حوالے سے سیمینار اور ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے جن کی میزبانی عبداللہ اچکزئی اور امان اللہ نثار نے کی موقع کی مناسبت سے روایتی ملبوسات، زیورات اور کھانوں کے سٹال بھی لگائے گئے ۔

اس ایونٹ میں 2 ہزار سے زائد طلبا اور عوام نے شرکت کی اور مختلف سیمنارز اور ثقافتی پروگراموں سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔

نواب زادہ زرین مگسی، پارلیمانی سیکرٹری برائے ثقافت و سیاحت اور نور محمد جوگیزئی، سیکرٹری ثقافت اس ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے کلچر ڈے تقریبات میں اعجاز آفاق، زینت جہاں، نورک شوکی سمیت دیگر گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگا کر پروگرام کو چار چاند لگائے مزاحیہ اداکار حبیب پانیزئی اور انکی ٹیم سمیت روزی خان نے اپنی اداکاری سے عوام کے چہروں پر خوشی کے رنگ بکھیرے ۔