بھارتی فورسز نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوال اٹھانے والے کشمیری صحافی کو جبراً گرفتار کرلیا۔
صحافی نے سخت سیکیورٹی کے باوجود حملے پر سوالات اٹھائے تھے کہ اتنی بڑی تعداد میں فوج کی موجودگی کے باوجود دہشتگردی کیسے ہوئی؟
صحافی کے مطابق پہلگام جاتے ہوئے اسے 10 چیک پوسٹوں پر روکا جاتا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد بھارتی فوج نے مسلم اکثریتی علاقوں میں کریک ڈاؤن تیز کر دیا، جہاں بے گناہ کشمیریوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز اپنی نااہلی چھپانے کے لیے کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔